منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ تریناچھی شہرت کے حامل محمد افضال انصاری DG پرائیویٹ اسکولز تعینات

اچھی شہرت کے حامل محمد افضال انصاری DG پرائیویٹ اسکولز تعینات

کراچی: حکومت سندھ نے اچھی شہرت کے حامل ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد افضال انصاری کو ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا چارج دے دیا گیا ۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن نمبر No.SO(G-III)SE&L/4-280/2022 کے مطابق نجی اسکولوں کی رجسٹریشن اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز میں اسٹاپ گیپ ارجمنٹ کے طور پر گریڈ 19 کے افسر محمد افضال کو ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کا چارج دے دیا ہے ۔

مزید پڑھیں : سندھ پولیس کے دو اہلکار پشاور ریلوے اسٹیشن پر غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار

محمد افضال انصاری محکمہ تعلیم سندھ میں اچھی شہرت کے حامل افسر سمجھے جاتے ہیں ، انہوں نے ایم اے اکنامکس جامعہ کراچی سے 1995 میں کیا تھا جس کے بعد ایم فل 2018 میں جامعہ کراچی سے کیا ہے ۔ انہوں نے 15 برس تک ڈائریکٹوریٹ جنرل کالجز سندھ میں خدمات انجام دی ہیں اور گزشتہ پانچ برس سے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول میں خدمات انجام رہے رہے تھے

محمد افضال انصاری تدریس کے شعبہ سے بھی وابستہ رہے ہیں ، انہوں نے کورنگی نمبر 6 میں تدریس کے فرائض انجام دیئے ہیں ، محمد افضال انصاری گریڈ کے لحاظ سے اس وقت ڈائریکٹوریٹ کے سینئر ترین افسر ہیں ، محمد افضال انصاری کے دور میں سرکاری کالجوں مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت شفاف ترین داخلے ہوتے رہے ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں