لاہور : ریلوے پولیس پشاور ڈویژن نے سندھ پولیس کے دو کانسٹیبلان کو ممنوعہ غیر قانونی کلاشنکوف لے جانے پر گرفتار کر لیا ہے ۔
ملزمان خیبر میل ایکسپریس میں سفر کرنے کے لیے پشاور کینٹ اسٹیشن کے پلیٹ فارم 1 میں داخل ہوئے جہاں ایس ایچ او تیمور خان نے شک کی بنیاد پر ان کے سامان کی چیکنگ کی ۔ چیک کرنے پر پلاسٹک کے تھیلے میں 3 عدد غیر قانونی کلاشنکوف برآمد ہوئیں ، جن کا وہ کوئی لائسنس پیش نہ کر سکے ۔
مزید پڑھیں : طلبہ کا عالمی دن اور اس کے تقاضے
دونوں کے خلاف ریلوے پولیس اسٹیشن پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
آئی جی ریلویز کے مطابق ٹرینوں کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
ادھر ابھی تک سندھ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔