جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںانگلینڈ T-20 وولڈ کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

انگلینڈ T-20 وولڈ کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

الرٹ مانیٹرنگ : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ انگلینڈ ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے 30 سال پرانا بدلہ چکا دیا ہے ۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 138 رنز کا ٹارگٹ 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

اس سے قبل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے تاریخی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ جس کے بعد انگینڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگزکا آغاز کیا ۔

مذید پڑھیں : حالیہ برسات میں 31 افراد ہلاک ، 709 زخمی اور 1 لاکھ 19 ہزار مکانات تباہ ہو گئے : رپورٹ

پاکستان کی پہلی وکٹ 29 کے مجموعی اسکور پر گری جب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آؤٹ ہوئے تھے۔ انہوں نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے تھے ان کی اننگ میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 45 کے اسکور پر گری جب محمد حارث 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے انہوں نے باؤلر کے ہاتھوں میں ایک آسان کیچ دے دیا۔ بابر اعظم نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 32 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

مزید پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان : گنے کی کرشنگ کا سیزن 22 نومبر سے شروع کرنے کی یقین دہانی

پاکستان کی 5ویں 121 رنز ، چھٹی وکٹ 123 اور 7ویں وکٹ 129 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جبکہ 8ویں وکٹ 131 رنز پر گری۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عادل رشید اور کرس جارڈن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی۔ انگلینڈ : جوز بٹلر (کپتان اور وکٹ)، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید۔

متعلقہ خبریں