منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینگرینڈ ہیلتھ الائنس کا رسک الاؤنس کی بحالی تک ایمرجنسی کے علاوہ...

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا رسک الاؤنس کی بحالی تک ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی : گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کے گرفتار رہنماؤں کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا اور جہاں کورٹ میں کراچی بار کی ٹیم ،ایڈووکیٹ شاہد حسین سومرو اور محمد نواز ڈاہری نے کیس کی پیروی کی ۔کورٹ نے کیس کو خارج کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس سندہ کی تمام رہنماؤں کو بری کر دیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی قیادت نے کراچی بار کی وکلا ٹیم , شاہد سومرو اور محمد نواز ڈاہری کا شکریہ ادا کیا اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کی قیادت رہا ہوتے ہی پریس کلب پر دھرنے میں شرکت کی اور تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی سی ساؤتھ اور ایس ایس پی کلفٹن نے کل جس طرح نہتے اور پر امن لوگوں پر بدترین تشدد کیا اور خصوصاً عورتوں کے ساتھ جو ناروا سلوک کیا گیا ان پر واٹر کینن کا بیجا استعمال ،لاٹھی جارج کپڑے پھاڑنا روڈ پر گھسیٹا گیا جس کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے ۔

مذید پڑھیں : زہریلے بھوسی ٹکڑوں سے ہلاک 149 جانوروں کی ہلاکت کا ازالہ کیا جائے : شاکر عمر گجر

انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کی حکومت نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔پیر تک مسائل حل نہیں ہوئے تو اگلے لائے عمل کا اعلان کیا جائے گا۔جب تک رسک الاوٴنس بحال نہیں کیا جائے گا تب تک تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام کام بند رہے گا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں