اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانزہریلے بھوسی ٹکڑوں سے ہلاک 149 جانوروں کی ہلاکت کا ازالہ کیا...

زہریلے بھوسی ٹکڑوں سے ہلاک 149 جانوروں کی ہلاکت کا ازالہ کیا جائے : شاکر عمر گجر

کراچی ( رپورٹ : ابو مناص میاں ) زہریلا چارہ کھانے سے بھینس کالونی 149 مویشی بھی سلاٹر ہو گئے جن میں سے 114 بڑے مویشی اور چھوٹے 35 بچھڑوں کی تعداد ہے جس کے بعد مویشیوں کی اموات 149 ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دونوں بھینس کالونی میں بھوسی ٹکڑوں میں زہریلا مواد ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی 149 بھینس اور بچھڑے ہلاک ہو گئے ۔ جن میں سے شاہد بھیا نامی ڈیری فارمر کے باقی باڑے مالکان کی کروڑوں روپے کے مویشی ہلاک ہوئے ۔

بھنس کالونی میں بھوسی ٹکڑوں میں زہریلا مواد ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی بھینس ہلاک ہو گئی ہیں ۔ باڑے کے مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے ۔ زرائع کے مطابق بھینس کالونی زہریلا بھوسی ٹکڑا کھانے سے بھینس کالونی کے 2 ڈیری فارم میں سے 114 مویشی ہلاک ہو گئی تھیں ۔

مذید پڑھیں : سندھ حکومت سازش کے تحت DJ کالج پر قبضہ کرنا چاہتی ہے : حافظ نعیم الرحمن

پاکستان ڈیری فارمز کے صدر شاکر عمر گجر کے مطابق آوٹ بریک شبیر سیٹھار اور شاہد بھیا نامی ڈیری فارمرز کے باڑے میں آیا مزید 300 بھینس و گائے متاثر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک سندھ بھی پنجاب حکومت کی طرح صوبے میں بھوسی ٹکڑے کھلانے پر پابندی عائد کرے ہے دیگر صوبوں میں بھی پابندی عائد کی جائے ۔

شاکر عمر گجر نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ چارے اور فیڈ پر پابندی عائد کی جائے فیڈ ملز کو لائسنس جاری کئے جائیں اور ڈیری فارمرز کے ہونے والے نقصان کا فوری طور پر ازالہ کرایا جائے۔ شاکر عمر گجر نے کہا کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ خبریں