کراچی : بلال جمیل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی اور حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی کراچی کا ڈی جے سائنس کالج میں قائم احتجاجی کیمپ کا دورہ اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی بلال جمیل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ڈی جے کالج کی عمارت پر قبضے سے باز رہے بصورت دیگر اسلامی جمعیت طلبہ احتجاج کا دائرہ پورے شہر میں وسیع کرے گی۔ ایسی کون سی وجوہات اور مقاصد ہیں جن کی وجہ سے سندھ حکومت تعلیم دشمنی پر اتر آئی ہے، سندھ حکومت مسلسل اپنے تعلیم دشمن اقدامات کررہی ہے، ٹیچرز اور داخلوں کی تعداد میں کمی اس کا واضع ثبوت ہے۔
مذید پڑھیں : مجاہد کالونی کو بغیر معاوضہ و متبادل کے مسمار کرنا حقوق انسانی اور کچی آباد ی قوانین کی خلاف ورزی ہے : ”کاگف
حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی کراچی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ایک سوجھی سمجھی سازش کے تحت کالج میں غیر قانونی طور پر سرکاری دفاتر کی تعمیر کررہی ہے جو کہ ناصرف ایک تاریخی عمارت کی بقاء کے خلاف ہے بلکہ تعلیم دشمنی بھی ہے۔ 2006 میں M.sc کا سنگ بنیاد رکھا گیا مگر آج تک اس میں داخلوں کا آغاز ہی نہیں کیا گیا ۔
سندھ حکومت اپنے منصوبے کے پہلے مرحلے میں یہاں دفاتر منتقل کر رہی ہے۔ سندھ حکومت شہر کراچی سے تعلیمی ادارے چھین رہی ہے جو مستقبل میں میرٹ کے قتل عام کی واضع نشاندہی ہے۔