ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینDJ کالج کا میرٹ گرانے پر ایس اے سی اور اسلامی جمعیت...

DJ کالج کا میرٹ گرانے پر ایس اے سی اور اسلامی جمعیت طلبہ کا مشترکہ اعلامیہ

صوبائی محکمہ تعلیم DJ سائنس کالج میں جاری قبضوں اور 500 داخلوں کی کٹوتی پر عوامی ردعمل کے نتیجے میں بوکھلاہٹ کا شکار۔

ایک سرکلر کے ذریعے DJ کالج کا داخلہ میرٹ یکدم 51 نمبر تک گرا دیا گیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ اور اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی نے اس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، 900 کلوگرام حشیش برآمد

1۔ تین ماہ گزر جانے کے بعد جب داخلے ختم ہوچکے تو نئے طلبہ کہاں سے آئیں گے؟
2۔ 135 سالہ تاریخ میں DJ کا اتنا کم میرٹ کب رہا ہے؟
3۔ کیا قبضوں کو قانونی حیثیت دینے کے لئے یہ ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں؟

جبکہ صدر اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی تیمور احمد کا سخت موقف اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے ہی موجودہ طلبہ کہ لیے محض 42 اساتذہ موجود ہیں

جبکہ کالج کو کم ازکم 150 اساتذہ کی ضرورت ہے اور جب عمارتوں پر ہی قبضہ ہورہا ہے تو طلبہ کی کلاسز کیسے ممکن ہوسکتی ہیں۔ محکمہ تعلیم صرف معاملہ کی سنگینی کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:جھنگ کے ایک ٹیکسٹائل کارکن غلام سرور کی ای او بی آئی بڑھاپا پنشن کے لئے جدوجہد کی داستان:

کالج کی سلامتی کے لئے فوری طور پر تمام قبضوں کو خالی کرانے اور بیچلرز/ماسٹرز پروگرام کے داخلوں کے علاوہ اب کوئی حل نہیں۔

متعلقہ خبریں