جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانڈاکٹروں پر تشدد اور حراست میں لینے کے بعد تمام اسپتالوں کی...

ڈاکٹروں پر تشدد اور حراست میں لینے کے بعد تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز بند کرنے کا اعلان

کراچی : گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے کراچی میں مظاہرین پر پولیس کے تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف کشمور سے کراچی تک تمام سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز فی الفور بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا ہے زیر حراست تمام ورکرز کو 3 گھنٹے میں رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو سندھ بھر کے سیکڑوں ہیلتھ ورکرز کراچی پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے ۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز کا گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ رسک الاؤنس کی فراہمی کیلئے کئی روز سے احتجاج کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبات منظور نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا اعلان کررکھا تھا، مظاہرین کے آگے پر بڑھنے پر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

مذید پڑھیں : اسلامیہ کالج کے اساتدہ و طلبہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں : سپلا

کراچی پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی گئی تھی تاہم مذاکرات سے قبل ہی پولیس نے ایک بار پھر مظاہرین پر واٹر کینن چلادی۔

سندھ حکومت کی جانب سے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات، لوکل گورنمنٹ اور وزیر بلدیات شامل ہیں جبکہ سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری صحت بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کے سرکردہ رہنماؤں اعجاز کلیری اور محبوب نوناڑی سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

مذید پڑھیں : گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج نارتھ میں انگریزی کے اُستاد الطاف حسین کیخلاف منظم مہم شروع

دوسری جانب پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا 26 روز سے احتجاج غیر اخلاقی ہے، ان کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، اسے فی الفور ختم ہونا چاہئے، اسپتالوں میں مریضوں کو شدید اذیت و تکلیف کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی مطالبات ہیں وہ مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ان سے بات چیت کے ذریعے جلد از جلد معاملات کو حل کروایا جائے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کور کمیٹی کے رکن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید شاہد اقبال نے بتایا کہ ایک جانب حکومت نے مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کیا اور دوسری طرف پولیس نے ہم پر چڑھائی کردی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 300 سے 400 افراد زیر حراست ہیں، تاحال دوبارہ مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

مذید پڑھیں : کیا آپ کا گھر بھی مسمار ہو رہا ہے ؟؟

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے کراچی میں پُرامن احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاملے کو سلجھانے کے بجائے قوت کا استعمال کرنے پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے معاملے کو حل کرے کیونکہ احتجاج کے نتیجے میں سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی اور معمول کے آپریشن بند ہونے سے غریب مریض سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

ڈاکٹر عبداللہ متقی نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں ہڑتال مسائل کا حل نہیں، ڈاکٹرز کو ہڑتالوں سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے صرف مریضوں کا نقصان ہوتا ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں