جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانمجاہد کالونی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا جائے گا :...

مجاہد کالونی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا جائے گا : کمشنر کراچی کی قاری عثمان کو یقین دہانی

کراچی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء قاری محمد عثمان کی قیادت میں مجاہد کالونی ایکشن کمیٹی کے اعلی سطح وفد نے کمشنر کراچی اقبال میمن سے کمشنر آفس میں ملاقات کر کے کراچی کی قدیم ترین آبادی مجاہد کالونی پر ہونے والے آپریشن سے پیدا ہونے والی تکلیف دہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس ظالمانہ اقدام کو فوری طور پر روکا جائے۔

مجاھد کالونی قیام پاکستان کے بعد سے قائم ہے۔ رفتہ رفتہ ملک بھر کی طرح مجاھد کالونی کی آبادی میں اضافہ ضرور ہوتا ہے مگر یہ تاثر بالکل بے بنیاد ہے کہ مجاھد کالونی ناجائز تجاوزات میں آتی ہے یا غیر قانونی ہے۔

وفد میں مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا زرین شاہ، حاجی عجب خان، اسلم خٹک ایڈوکیٹ، مولانا گل حسین کمال، روزی غنی خان، مولانا طالوت صدیقی، شمس الرحمن قریشی شامل تھے۔

مذید پڑھیں :گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج نارتھ میں انگریزی کے اُستاد الطاف حسین کیخلاف منظم مہم شروع

قاری محمد عثمان نے کمشنر کراچی اقبال میمن کو بتایا کہ مجاھد کالونی کی آبادی قیام پاکستان سے چلی آ رہی ہے۔ مجاھد کالونی کے مکین 73/70/68/ اور 50 سے آباد ہیں۔ زندگی بھر کی جمع پونجی مجاھد کالونی کے مظلوم عوام لگا کر بیٹھے ہیں۔ آج انہیں کسی کی ہوس کا نشانہ بنایا جانا بدترین ظلم ہے۔

قاری محمد عثمان نے کمشنر کراچی اقبال میمن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مجاھد کالونی میں جاری ناجائز اور غیر قانونی آپریشن کو بند کرنے کا اعلان کریں تاکہ کراچی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے بات چیت کے ذریعہ اس قضیے کا کوئی حل نکالا جائے بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کر دیا جائے گا۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے وفد کے موقف کو سنجیدگی سے سننے کے بعد یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ظلم زیادتی کسی کے ساتھ نہیں ہو گی ۔ محکمہ جاتی افسران سے مشاورت کے بعد آپریشن کو موخر کرنے اور گفت و شنید کے ذریعہ تمام مسائل کا حل ضرور نکالیں گے۔

مذید پڑھیں : کیا آپ کا گھر بھی مسمار ہو رہا ہے ؟؟

کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ ہم اور آپ سب کا مقصد مخلوق خدا اور کراچی کے شہریوں کو سہولت سکون اور ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی انتظامیہ ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

قاری محمد عثمان نے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجاھد کالونی کے بالکل قریب ایک بہت بڑا ہسپتال اور کئی عمارتیں، نالوں اور سروس روڈ پر غیر قانونی بنی ہوئی ہیں۔ جب کراچی انتظامیہ ناجائز تجاوزات پر ہاتھ ڈالے گی تو اہلیان مجاھد کالونی سمیت مختلف علاقوں کے لوگ بھی انتظامیہ کے ساتھ ہونگے مگر انتظامیہ حقائق کو مسخ کرنے والوں کو خود نشان عبرت بنائے ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں