اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکاح نامہ کے فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے کی فوری منظوری کا مطالبہ کر دیا گیا ہے ۔
اجلاس کے دوران نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا گیا ، توجہ دلاؤ نوٹس نورعالم ، صلاح الدین ، شگفتہ جمانی ، عالیہ کامران اور جمال الدین نے پیش کیا ۔
مزید پڑھیں:فوجی راز فروخت کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکار، اہلیہ کو سزا
نوٹس میں نکاح نامہ فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت نکاح فارم میں ختم نبوت حلف نامہ لازمی شامل کرنے کی حمایت کر رہی ہے ، نکاح نامہ میں ختم نبوت حلف نامہ پر قانون سازی کی جائے ۔
توجہ دلاؤ نوٹس قانون سازی کے بل کی تیاری کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔ ادھر بعض قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ نکاح نامہ مسلمان کے لئے ہی ہوتا ہے ، کوئی بھی غیر مسلم نکاح کر ہی نہیں سکتا ، جب کہ یہ سلسلہ اگرچہ ٹھیک نیت سے کیا جا رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ قادیانی تو غیر مسلم اقلیت ہیں اور غیر مسلم اقلیت نکاح نامے کا استعمال کر ہی نہیں سکتی اور اب اقلیت کی کسی غلطی کی وجہ سے اکثریت کے لئے ایک بل لانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔