احمد آباد : بھارت کے شہر چنئی میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم نے بریانی مانگنے پر بیوی کو آگ لگا دی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جلنے کے دوران پدماوتی نے خاوند کو بھی گلے لگا لیا اور وہ بھی جھلس گیا ۔
74 سالہ کروناکرن بریانی لایا تو اہلیہ نے بھی کھانے کے لیے مانگی جس پر اس نے بیوی کو آگ لگا دی۔
مزید پڑھیں:1D بس اسٹاپ پر قبضہ، 44 دکانیں قائم مزید 100کی تعمیر شروع
70 سالہ پدماوتی منگل کو چل بسی تھی جبکہ کروناکرن گزشتہ روز فوت ہو گیا۔ قبل ازیں، پڑوسیوں نے انہیں بےہوشی اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، دونوں کے جسم آدھے جل چکے تھے ۔
پدماوتی نے پولیس کو بیان دیا کہ پیر کو رات آٹھ بجے خاوند ریسٹورنٹ سے بریانی لایا اور اکیلے ہی کھا رہا تھا۔
مزید پڑھیں:فرنچ مسلم نوجوانوں کا ” ٹک ٹاک “ کو دعوتِ دین کیلئے استعمال کرنے کا رحجان
خاتون نے کہا کہ جب میں نے اس سے کہا کہ میرے لیے کیوں نہیں لائے تو پہلے اس نے غصہ کیا اور بعد ازاں تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ ادھر سوشل میڈیا پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اندر بھوک اور افلاس ختم نہیں ہو رہی اور وہ اسلحہ خرید و فروخت میں مگن ہے ۔