کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ڈرامہ The Virtuous Burglar جمعہ 11 نومبر 2022ء کو پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔
آرٹس کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈرامہ شام ساڑھے 7 بجے اسٹوڈیو II میں پیش کیا جائے گا۔ The Virtuous Burglar اٹیلین ڈائریکٹرDario Fo کا پلے ہے ، جسے پاکستانی ڈائریکٹر اسد گوجر پیش کریں گے ۔ ڈرامہ تین دن تک جاری رہے گا ۔
ڈرامہ کے لئے باقاعدہ ٹکٹ بھی رکھا گیا ہے ، جس کے لئے اسٹینڈر ٹکٹ ایک ہزار روپے اور اسٹوڈنٹ ٹکٹ 500 روپے کا رکھا گیا ہے ۔