جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینسودی نظام کے خاتمے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی کاوشیں رنگ لے...

سودی نظام کے خاتمے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی کاوشیں رنگ لے آئیں :‌ علامہ راشد سومرو

کراچی : وفاقی حکومت کا مروجہ سودی معیشت کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت میں بینکوں کے ذریعہ دائر کی گئی اپیلیں واپس لینا تاریخی فیصلہ ہے ، فیصلے سے وطن عزیز میں سود کے خاتمے کا خواب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد ، مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی مولانا امین اللہ اچکزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

علامہ راشد محمود سومرو ودیگر کا کہنا تھا کہ سود کوئی نظام معیشت نہیں بلکہ ایک لعنت ہے جہاں سرمایہ چند سرمایہ داروں کے اردگرد گھومتا رہتا ہے اور ملک قرضوں تلے ڈوب جاتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے سودی کاروبار کرنے والوں پر لعنت بھیج کران سے اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔

مذید پڑھیں : لال مسجد اسلام آباد کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تاریخی فیصلے سے مسلمان پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، ہم سودی طریقہ تجارت سے چھٹکارا حاصل کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں ۔

انہوں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر ملک بھرکی طرح سندھ بھر میں بھی یوم شکر منایا جائے گا ۔ تمام مساجد کے ائمہ و خطباء جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں عوام کے سامنے سودی نظام کے نقصانات اور سود کے خاتمے کے فوائد پر خطاب کریں گے

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں