ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینمتحدہ ورکرز فرنٹ CBA واٹر بورڈ کی جانب سے عید میلادالنبی...

متحدہ ورکرز فرنٹ CBA واٹر بورڈ کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ محفل کا اہتمام

کراچی : سرور کائنات احمد مجتبیٰ سیدنا حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت و بعثت کے سلسلے میں متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے واٹر بورڈ کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ محفل کا اہتمام سوک سینٹر ہیڈ آفس واٹر بورڈ میں کیا گیا ۔

محفل عید میلاد النبی ﷺ کے مہمان خصوصی سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سمیت واٹر بورڈ کے افسران و ملازمین، اراکین متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے ، ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں، نامور علماء کرام اور معروف نعت خوانوں نے شرکت کی ۔

محفل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی ای کا مشکور ہوں جنہوں نے آج کی بابرکت محفل میں مجھے مدعو کیا انہوں نے کہا کہ اس بابرکت محفل میں شرکت ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے کیونکہ میرا ایمان ہے کہ آج کی اس بابرکت محفل سرور کائنات احمد مجتبیٰ سیدنا حضرت محمد مصطفیٰﷺ بھی تشریف فرما ہیں ۔

مذید پڑھیں : لال مسجد اسلام آباد کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سے ہمیں امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس ملتا ہے، انسان کو دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی صرف حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنت مبارک، قرآن پاک کی تعلیمات اور اس پر عمل پیرا ہوکر حاصل ہو سکتی ہے، انکا کہنا تھا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت نے دنیا سے ظلم اور جہالت کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ۔

انہوں نے واٹر بورڈ ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کی اس بابرکت محفل میں ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ واٹر بورڈ سمیت شہر کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کرینگے۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں