منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانمفتی عبدالحمید تونسوی کی رحلت پر مولانا فضل الرحمن کا اظہار افسوس

مفتی عبدالحمید تونسوی کی رحلت پر مولانا فضل الرحمن کا اظہار افسوس

اسلام آباد : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق امیر جے یو آئی ساہیوال مفتی عبدالحمید تونسوی کی وفات پر اظہار افسوس

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ کریم مفتی عبدالحمید تونسوی رحمہ اللہ کی لغزشوں سے درگذر فرمائے ،درجات بلند فرمائے اور ان کو اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے ۔ مفتی صاحب مرحوم کا انتقال ان کے علاقے، تلامذہ اور جے یو آئی کے لئے بڑا نقصان ہے ۔

غمزدہ خاندان ،مرحوم کے تلامذہ اور متعلقین کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں ۔ اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

واضح رہے کہ سابق امیر جمعیت علماء اسلام ضلع ساہیوال شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالحمید تونسوی کا نماز جنازہ 3 بجے جامعہ انوار العلوم ساہیوال میں ادا کیا گیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام ‛ طلباء اور دیگر عوام شریک ہوئی ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں