اسلام آباد : عمران خان کے احتجاجی تحریک کے نتیجہ میں ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں تو بری طرح متاثر ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد و راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کے باعث کل بدھ کو بھی راولپنڈی میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہینگے ۔
انتظامیہ نے احتجاجی دھرنوں کے باعث راولپنڈی میں کل تیسرے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔