منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینعلامہ اقبالؒ کے افکار کو زندہ رکھ کر ترقی ممکن ہے :...

علامہ اقبالؒ کے افکار کو زندہ رکھ کر ترقی ممکن ہے : زاہد اعوان

کراچی : زاہد اعوان نے اقبال ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کو برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

زاہد اعوان نے کہا کہ آج کے دن ہمیں علامہ اقبال کی تعلیمات کو یاد کرنے کیساتھ ساتھ یہ بھی سوچنا چاہیئے کہ انہوں نے جو ہمیں کامیابی کی راہ دکھائی اس پر ہم نے کتنا عمل کیا۔

زاہد اعوان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کیلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی کاوش کی۔ علامہ اقبال کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے ایک فردمیں ”خودی” کو بیدار کیا۔

مذید پڑھیں : سویا بین سیڈ کی کمی سے پولٹری کی صنعت کو مشکلات کا سامنا

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا ہے۔علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ آئیے علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ہم پہلے سے بھی زیادہ اور سخت محنت کریں۔

زاہد اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک ایسے وقت میں راستہ دکھایا جب وہ منزل کا نشان کھو چکے تھے۔ علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے امید کا ایسا چراغ روشن کیا جس نے نہ صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی، بلکہ ہمیں حقیقی آزادی دلائی، زاہداعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہے، ایسے میں سیاستدانوں کو ملک کے بہترین مفاد کی خاطر اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں