کراچی : ایپ سندھ کے پروگرام کی آرڈینٹر ڈاکٹر صاحب جان بدر نے کہا ہے کہ محفوظ نظام صحت کیلئے مضبوط نرسنگ کا نظام ناگزیر ہے ، ملک میں نرنسگ کی تعلیم و تربیت کے لئے حکومت کیساتھ نجی نرسنگ اسکولوں کا کردار اہم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ نجی نرسنگ اسکولوں کی ازسر نو اسکریننگ ضروری ہے اور جو اسکول قواعد کے مطابق نہیں ہیں ان کے الحاق پر نظرثانی ہونی چاہیئے ۔
مزید پڑھیں : قومِ لوطؑ کا عبرت کدہ ”بحیرئہ مردار“ اپنا وجود کھونے لگا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر اسکول آف نرسنگ میٹرول ول کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی این سی کی رکن ڈاﺅ یونیورسٹی کی زبیدہ بھٹو ، فضل ودود خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر صاحب جان بدر نے کہا کہ مڈوائفری اور نرسنگ کے نظا م کو مضبوط بنا کر ہی ہم کامیاب اور محفوظ صحت کے نظام کو چلا سکتے ہیں سندھ حکومت اسی پالیسی پر وزیر صحت کی سربراہی میں عمل پیرا ہے ۔