جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینقاری عثمان کا قدیم آبادی "مجاہد کالونی" پر آپریشن کیخلاف گرینڈ احتجاج...

قاری عثمان کا قدیم آبادی "مجاہد کالونی” پر آپریشن کیخلاف گرینڈ احتجاج کا عندیہ

کراچی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے قائم مجاھد کالونی کو مسمار کرنا تاریخ کا بدترین ظلم ہے ۔ ناظم آباد 7 نمبر سے ضیاء الدین ہسپتال تک اگر موٹر وے نہ بنے تو قیامت نہیں آئے گی ۔ 3 ہزار آر سی سی کے کئی منزلہ مکانات جہاں 8 ہزار خاندان آباد ہیں، اگر صوبائی حکومت نے فوری طور پر مجاھد کالونی کی قدیم ترین آبادی کو مسمار کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو کراچی بھر کے عوام سے مجاھد کالونی کے مظلوم عوام کی مدد کیلئے اپیل کرنا مجبوری ہوگی ۔

وہ جامع مسجد مدینہ مجاھد کالونی کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔ مظاہرے سے جے یو آئی ضلع سینٹرل کے امیر مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا زرین شاہ، مولانا گل حسین کمال، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانا محمد طالوت، حاجی عجب خان اور دیگر اراکین کمیٹی نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ بغیر قانونی تقاضے پورے کئے یا نوٹسز کے آنافانا لاکھوں افراد کو بے گھر کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کسی طور پر منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر 73/70/68/50 سال سے قائم قدیم ترین آبادی کو کیوں مسمار کیا جا رہا ہے۔ کیا قیام پاکستان سے 2022 تک مجاھد کالونی کو مسمار کرنے کا کسی بھی وقت کسی ادارے یا کسی فورم پر کوئی فیصلہ کیا گیا؟ ۔

مذید پڑھیں : قومِ لوطؑ کا عبرت کدہ ”بحیرئہ مردار“ اپنا وجود کھونے لگا

قاری محمد عثمان نے کہا کہ کیا قیام پاکستان سے 2022 تک سرکار کو مجاھد کالونی کی قدیم ترین آبادی کو مسمار کرنے کی ضرورت پیش آئی تھی؟ اگر ایسا نہیں تو پھر 2022 میں کیا 7 نمبر ناظم آباد روڈ سے ضیاء الدین ہسپتال تک ڈیڑھ کلو میٹر سڑک پر موٹر وے بنانا اتنا نا گزیر ہوگیا تھا کہ ہزاروں مکانات اور آبادی کو مسمار کر کے لاکھوں غریب عوام سے زندہ رہنے کا حق چھینا جائے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ اگر یہاں ڈیڑھ کلو میٹر موٹر وے بنایا جانا بہت ضروری تھا جسکی قانونی شرعی کوئی اہمیت اور حیثیت نہیں تو مجاھد کالونی کے لاکھوں غریب اور مظلوم عوام کو متبادل ان کے کروڑوں روپے کی جائیدادوں کا ازالہ کرنے کے بعد ناگزیر عمل پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ۔

قاری محمد عثمان نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی اور سندھ حکومت مجاھد کالونی کے مظلوم عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے تاریخ کے اس بدترین ظلم سے نجات دلائے بصورت دیگر مجاھد کالونی کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے کراچی بھر کے عوام مجاھد کالونی کے مظلوم عوام کی آواز بن کر سڑکوں پر ہونگے ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں