اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادجسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات

جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات

کراچی : جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نامزد کر دیا گیا ، چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جسٹس عامر فاروق کے نام کی سفارش کی گئی تھی ۔ جس کے بعد تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا ، جس کے بعد چیف جسٹس نے سفارش کردہ نام کی حتمی منظوری دے دی ۔

معلوم رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 9 اراکین ہیں ، جن میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس سردار طارق ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں ۔ان کے علاوہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس سرمد جلال عثمانی ، اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور پاکستان بار کونسل کا نمائندہ بھی کمیشن کا بربنائے عہدہ رکن ہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس عامر فاروق کے اہم فیصلوں میں ڈویژن بینچ میں نیب کے فیصلے کیخلاف نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں زیر سماعت رہیں ۔

مذید پڑھیں : مفتی تقی عثمانی ، مولانا فضل الرحمن کی مشاورت سے غیر سودی بینکاری شروع کر رہے ہیں : وزیر خزانہ

انہوں نے ہی 29 ستمبر کو مریم نواز کی بریت کا فیصلہ سنایا اور 6 جولائی 2018 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا ، جسٹس عامر فاروق نے ہی 18 مارچ 2022 کو فیصلہ سنایا تھا کہ 1960 کے آرڈینینس کے مطابق ریڈ زون میں کوئی بھی اجتماع ، جلسہ اور جلوس کی اجازت نہیں ہو گی ۔جسٹس عامر فاروق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت کرنے والے لارجر بینچ کا حصہ تھے ۔

جسٹس عامر فاروق جنوری 2015 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے ۔ جب کہ 2015 میں ہی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر مستقل جج تعینات کر دیئے گئے تھے ۔ وہ بنیادی طور پر وکیل کے طور پر رجسٹر ہوئے تھے اور 2007 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے تھے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں اسلام آباد ، لاہور کی عدالتوں میں وکالت کے فرائض انجام دیئے ہیں ۔

جسٹس عامر فاروق بینکنگ کمرشل، ٹیکس اور سول میٹر کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ 2009 سے 2014 تک لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی لا فیکلٹی کا بھی حصہ رہے ہیں ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttps://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں