جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادمفتی تقی عثمانی ، مولانا فضل الرحمن کی مشاورت سے غیر سودی...

مفتی تقی عثمانی ، مولانا فضل الرحمن کی مشاورت سے غیر سودی بینکاری شروع کر رہے ہیں : وزیر خزانہ

کراچی : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں ان سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں میں حکومت کی جانب سے سود کے خلاف اپیلیں واپس لینے کے فیصلے پر گفتگو ہوئی ۔

مولانا فضل الرحمن نے اسحاق ڈار کو سود کے خلاف اپیلیں واپس لینے کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سود سے پاک معاشی نظام عوام کے لئے خیر و برکت کا باعث ہو گا ۔

مذید پڑھیں : کیا پارلیمانی کمیٹی EOBI کے برطرف 358 ملازمین کو بحال کر پائے گی ؟

واضح رہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کوششوں سے حکومت کا سود کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلے کر لیا گیا ہے ۔ جس پر ملک بھر کے مذہبی طبقے کی جانب سے حکومت کے اسٹیٹ بنک اور نیشنل بینک کی جانب سے سود کے خلاف عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی اپیلوں کو سپریم کورٹ سے واپس لینے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

محمد اسلم غوری مرکزی ترجمان جے یو آئی پاکستان کا کہنا ہے کہ سود سے پاک معیشت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے ۔اس اہم فیصلے پر پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔جے یو آئی آئین پاکستان کے اندر رہتے مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں رہے گی ۔اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائے گی ۔

مزید پڑھیں : مکہ مکرمہ کا خاکروب لمحوں میں ارب پتی بن گیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بعد ازاں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اسٹیٹ بینک کے چیئرمین کے ساتھ مشاورت کی ہے اور اس کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں سود کے خلاف فیصلے کی روشنی میں غیر سودی بینک کار کے نظام کو لاگو کر سکیں ۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت نے قرآن و سنت کے خلاف جو اپلیں دائر کی تھیں جن کو واپس لیا جائے اور بتدریج اسلامی بینک کاری کو فروغ دیا جائے گا ۔ جس کے لئے سابق جسٹس شریعہ کورٹ مفتی محمد تقی عثمانی سے بھی طویل مشاورت اور تعاون لیا جا رہا ہے ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں