ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینگلگت : داریل اسکول جلانے والے شرپسند بے نقاب ہونے چاہیئں :...

گلگت : داریل اسکول جلانے والے شرپسند بے نقاب ہونے چاہیئں : بشیر احمد قریشی

گلگت : جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور جے یو آئی ضلع دیامر کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد قریشی نے داریل اسکول حادثے پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ علم دشمن عناصر تعلمی ادارے کو جلا کر اپنے جہالت کی پرچار کرنا چاہتے ہیں جو انتہائی بزدلانہ فیل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے داریل کے محدود آبادی میں شرپسندوں نے انتظامیہ اور ریاستی اداروں کے ذمہ داروں کے آنکھوں میں دھول جھونک کر کیسے اسکول جلا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ؟

بشیر احمد قریشی نے کہا کہ آٹے میں نمک کے برابر شرپسند انتظامی مشنری پر بھاری پڑ رہے ہیں تو آفسوس کا مقام ہے ۔

مذید پڑھیں : 11 سالہ بچہ : 130 دن میں قرآن اور 11 ہزار احادیث حفظ

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر ایسے کیسز ادارے میں آپسی چپکلشوں کا بھی نتیجہ ہوا کرتے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام تر پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوۓ فوری ایکشن لے کر شرپسندوں کو بے نقاب کرنا چاہئے۔

بشیر احمد قریشی نے کہا کہ ضلع دیامر علم دوست عوام کا ضلع ہے جسے سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اور تعلمی اداروں کے ذمہ داران ان حالات میں بے بسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے ۔

بشیر احمد قریشی نے کہا کہ نالہ جات کے تعلیمی اداروں میں عوامی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر تعلیم کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ شر پسند ناکام رہیں ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttps://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں