اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینایشین اوپن انٹرنیشنل تائکوانڈو چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان نے میدان مار...

ایشین اوپن انٹرنیشنل تائکوانڈو چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان نے میدان مار لیا

گلگت : گلگت بلتستان کے سپوتوں نے میدان مار لیے ۔ 4 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والے چوتھے ایشئن اوپن انٹرنیشنل تائکوانڈو چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 5 میڈلز پاکستان کے نام کیے۔

یکم نومبر سے شہر اقتدار میں شروع ہونے والے چوتھے ایشئن اوپن انٹرنیشنل تائکوانڈو چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان کے بیٹے اور بیٹیوں نے مجموعی طور پر 5 میڈلز پاکستان کے نام کیے۔

مزید پڑھیں:جے ایس ایم یو سینڈیکیٹ ، بوائز میڈیکل کالج ، حج اسکیم میں کوڈل کنٹریکچوئل ملازمین کو شامل کرنیکی منظوری

میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں چار فی میل جب کہ ایک جونیئر میل کھلاڑی شامل ہے۔ایونٹ کے پہلے روز بلتستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سیف اللہ نے اپنے متعلقہ ویٹ کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا۔ جب کہ یکے بعد دیگرے باقی ایام میں میڈلز جیتنے والی کھلاڑیوں میں سارہ بیگ سلور، منیشہ علی سلور، ملیحہ علی سلور جبکہ فاخرہ علی برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہی۔

کھلاڑیوں نے اپنے ہدف کے تعقب میں بیرون ملک سے تشریف لانے والے اپنے حریفوں کا سامنا کیا اور میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ کے دوران مرنے والا شخص عمران کے گارڈ کی گولی کا نشانہ بنا، رہنما ن لیگ

یاد رہے اس ایونٹ میں بیس سے زائد ممالک نے خصوصی شرکت کی اور ایسے میں میڈل جیتنا ان تمام ممالک کے منہ سے نوالہ چیھننے کے مترادف ہے۔ وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی منیشہ اور ملیحہ علی نے فائنل فائٹ میں حریفوں کے دانت کھٹے کر دیئے ۔ جب کہ میچ اختتامی مراحل میں دغا دے گیا اور یوں دو سلور میڈلز پاکستان کے نام ہوئے۔میڈلسٹ سارا بیگ نے بھی اپنی افغانی حریف سے دو دو ہاتھ کیے لیکن فائنل نصیب سے نکل گیا۔

اس حوالے سے صدر گلگت بلتستان تائکوانڈو نزاکت علی کا کہنا تھا کہ بلا شک و شبہ جی بی کے کھلاڑیوں کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔ جو ہنر اور ولولہ گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں میں موجود ہے وہ شاید ہی ملک کے کسی اور کونے میں پایا جاتا ہو۔

مزید پڑھیں:دبئی: برج خلیفہ کے قریب عمارت میں خوفناک آتشزدگی ـ

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بروقت ساز و سامان اور سہولیات میسر کی جائیں تو انشاءاللہ ہمارے بیٹے بیٹیاں دنیا کے کسی بھی کونے کے کھلاڑیوں سے ٹکر لینے کا ہنر اور جزبہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے یہ ایونٹ ایک سے چار نومبر کے بیچ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں بیس سے زائد ممالک شریک تھیں جن میں پانچ میڈلز کا جیتنا نہایت اہم اور خوشی کا موقع ہے۔گلگت بلتستان کے سپوتوں کی جیت پر اہلیان گلگت بلتستان کو بہت بہت مبارک ہو۔

متعلقہ خبریں