اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینمولانا فضل الرحمان بھارتی فلموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں : بیرسٹر...

مولانا فضل الرحمان بھارتی فلموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں : بیرسٹر سیف

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان نے عمران خان سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پر فائرنگ کا مقدمہ کئی دن تک درج نہ ہونا شہباز حکومت کی نااہلی ہے، سپریم کورٹ نہ جاتے تو تاحال یہ ایف آئی آر ہوا میں لٹکی ہوتی۔

مزید پڑھیں:جامعہ این ای ڈی کے تحت دو روزہ کتب میلے کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سمیت وزرا صرف پریس کانفرنسز کرتے رہے جب کہ حکومتی عہدیدار تفتیشی افسر بن کر اس کیس پر رائے دیتے رہے،  ملک کے فوجداری قانون کا مذاق اڑایا گیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا شاہ رخ اور سلمان خان کا حوالے دینے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بھارتی فلموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

عزت اللّٰہ خان
عزت اللّٰہ خانhttps://alert.com.pk
عزت اللّٰہ خان سینئر رپورٹر ہیں، پشاور پریس کلب کے ممبر ہیں، بعض موضوعات پر ان کی تحقیقاتی رپورٹس صف اول کے اخبارات میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔ سرکاری اداروں میں کرپشن پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے، معروف ویب سائٹس پر ان کے معاشرتی پہلوؤں پر بلاگز بھی شائع ہوتے رہے ہیں، آج کل الرٹ نیوز کے لیے لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں