اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانگلگت : نذر آتش ہونے والے گرلز مڈل سکول کو ہنگامی بنیادوں...

گلگت : نذر آتش ہونے والے گرلز مڈل سکول کو ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا کہ ضلع دیامر میں گرلز مڈل سکول کو نذر آتش کر کے شرپسند اور تعلیم دشمن عناصر نے علم کی شمع بجھانے کی مذموم سازش کی ہے مگر وہ اپنے مقاصد میں ناکام ہونگے ۔ اور ہم ان مٹھی بھرشرپسندوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

ہماری طالبات کو سیکھنے کا حق ہمارے مذہب کی طرف سے دیا گیا جو کہ ایک ناقابل تنسیخ حق ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں محفوظ ہے ۔ داریل تانگیر سمیت گلگت بلتستان بھر میں جدید تعلیمی ادارے اورتعلیم کے فروغ کیلئے دیگر وسائل کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پسماندہ علاقوں میں سکولوں کے قیام اور طالبات کیلئے گھر کی دہلیز پر تعلیم کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔

مزید پڑھیں : بلوچستان میں ڈیمز ٹوٹنے کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہو سکی

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ داریل میں متاثرہ سکول کو ایک ہفتے میں دوبارہ تعمیر کرکے فعال کر دیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس حوالے سے محکمہ داخلہ ، محکمہ تعلیم سمیت ضلعی انتظامیہ اوردیگر سیکیورٹی اداروں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہترین افسران اور انجینئروں کو اس حوالے سے متاثرہ اسکول بھیج رہا ہوں کہ وہ سائٹ پر جائیں اور اپنی بیٹیوں کے لیے ایک بڑا اور بہتر سہولیات سے لیس اسکول بنائیں ۔ ہم ان شااللہ تعلیم دشمن عناصر کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں