ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگبریگیڈیئر (ر) بشیر آرائیں کا ایک روز میں شناختی بنا دیا گیا

بریگیڈیئر (ر) بشیر آرائیں کا ایک روز میں شناختی بنا دیا گیا

تحریر : بریگیڈیئر (ر) بشیر آراٸیں

آج میں دوبارہ نادرہ آفس گیا ۔

بیٹے کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی (کیونکہ وہ کینیڈا میں ہے) ۔ بیوی کا اصل کارڈ اور پاسپورٹ جس پر میرے اُسی گھر کا ایڈریس ہے ۔ ہاٶسنگ ڈاریکٹوریٹ جی ایچ کیو کا میرے نام اصل الاٹمنٹ لیٹر ، اپنا اصل شناختی کارڈ اور آرمی ریٹاٸرڈ آفیسرز کا اصل کارڈ لیکر گیا مگر حیران ہوں کہ کسی نے کچھ بھی نہ پوچھا ۔

بس ایک ہی رٹ تھی کہ سر سامنے بیٹھ کر فوٹو بنواٸیں ۔ میں نے گزارش کی کہ ایڈریس تبدیل کرنا ہے تو کہنے لگے وہ ہم نے آپ کے بیوی بچوں کے کارڈ سے لے لیا ہے ۔

چیرمین نادرا جناب طارق ملک صاحب نے اپنے ترجمان مسٹر فاٸق علی چاچڑ کے ذریعے پیغام بھجوایا کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹاٸرڈ محمد انیس خان کیانی کے ناروا سلوک کا ازالہ آج ہی ہو گا ۔ آپ درگزر سے کام لیں ۔

مزید پڑھیں : ڈی جی NADRA کراچی نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو بھی بے بس کر دیا

ایک طرف کراچی ڈی جی نے اپنے ادارے کو اس قدر بدنامی سے دوچار کر رکھا ہے مگر دوسری طرف آپ NADRA کے سسٹم کی کارکردگی ملاحظہ فرماٸیں ۔ اسکرین شاٹس دیکھتے جاٸیے ۔

میرے کارڈ کا پراسیس pm 1.49 پر شروع ہوا ۔ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں کارڈ pm 2.39 پر پرنٹنگ کے لیے چلا گیا اور رات کو 8.15 پر مجھے نادرہ سے اپنے کارڈ کی فوٹو کاپی واٹس ایپ پر موصول ہو گٸی ۔ میرے شناختی کارڈ پر تاریخ اجرا دیکھ کر آپ حیران ہو جاٸینگے ۔

میرا یقین آج پکا ہو گیا کہ قصور اداروں کا تو نہیں ہوتا بلکہ کرنل انیس جیسی کالی بھیڑیں اداروں کی بدنامی کا باعث ہیں ۔ ہم نے اس گند کو اداروں سے نکلوانا ہے ۔ ان کے خلاف آواز ضرور بلند کیجیے ، کیونکہ سچ سننے والے ہمارے معاشرے میں آج بھی ہیں ۔

چیرمین نادرا جناب طارق ملک کا مشکور ہوں جنہوں نے زاتی طور پر مجھ سے ہونے والی زیادتی کا ازالہ ایک ہی دن میں کروا دیا ۔

متعلقہ خبریں