منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادراولپنڈی کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

راولپنڈی کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

راولپنڈی : کوہسار نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں دو روز کی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ عمران خان نے بدھ سے ایک بار پھر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے موجودہ صورت حال کے باعث دو روز کیلئے بند رہیں گے ۔

مذید پڑھیں : اب NADRA بھی مقبوض ہے

اس حوالے سے راولپنڈی کمشنر ثافب منان کے حکم سے جاری نوثی فکیشن کے مطابق امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو 2 روز کیلئے بند کیا جا رہا ہے ۔جس کی وجہ سے تعطیلات 8 نومبر سے 9 نومبر تک ہونگی۔ نوٹفکیشن کا اطلاق تحصیل راولپنڈی میں آج رات سے ہو گا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الدین کے مطابق اسلام آباد کیمپس میں شام کی کلاسز کو بھی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے اور شام کی کلاسز آن لائن کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں