منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینسیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے کے حوالے سے چاینیز کمپنی کے نمائندگان سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات سندھ سے چائنیز کمپنی EVER BRIGHT کے وفد نے ملاقات کی اور سندھ میں سالڈ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ میں خطیر سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں:قادیانیوں کیخلاف پریڈی اور جمشید کواٹرز تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت

اس موقع پر وفد کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صوبے کی عوام کو سہولیات و آسانیوں کی فراہمی کے مشن پر عمل پیرا اور کوشاں ہے اور اس ہی تناظر میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے لئے محکمہ بلدیات اور انرجی ڈپارٹمنٹ مشترکہ طور پر کاوشیں بروئے کار لارہا ہے۔

وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات کی رہنمائی میں مختلف اسٹیک ہولڈرز اور کمپنیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت سالڈ ویسٹ کو توانائی میں تبدیل کرنے کا مشن مکمل کیا جائے گا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ہمیشہ جدید اور عوم کے لئے نفع بخش منصوبہ جات تشکیل دئیے ہیں اور اسٹیٹ آف دی آرٹ وژن کے تحت تمام پراجیکٹس اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

نجم احمد شاہ نے چینی کمپنی کے وفد کو یہ واضع کیا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کو نفع بخش اور عوامی مفاد میں موثر بنانے کے لئے حکومت سندھ کی پہلی ترجیح عوامی امنگوں کی درست ترجمانی ہوتی ہے لہذا سرمایہ کاری کی مکمل تفصیلات اور جزیئات سے آگاہی کے بنا کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت نے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے 4 ممبران منتخب کر دیئے

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں عالمی بینک اور انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے متعدد منصوبہ جات پر کام جاری ہے اور حکومت سندھ ہر سرمایہ کاری کی دعوت کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتی ہے بشرطیکہ اس منصوبے میں عوام کی منفعت و بھلائی پوشیدہ ہو۔

چائنیز کمپنی کے وفد نے انجینئر سید نجم احمد شاہ کے روشن خیالات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو یادگاری سوونئیر پیش کیا اور ان کی جانب سے مثبت پیش رفت کے لئے نیک خواہشات کی امید ظاہر کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ زبیر احمد چنہ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں