کراچی : قادیانیوں کے خلاف پریڈی تھانے میں درج مقدمہ نمبر 913/22 کی سماعت سیشن کورٹ نمبر 25 میں 5 نومبر کو ہوئی جس میں معزز جج نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اگلی سماعت 19 نومبر مقرر کر دی ہے ۔
جمشید کواٹر تھانے میں درج مقدمہ کی سماعت 7 نومبر کو کورٹ نمبر 17 میں ہوئی ۔ جس میں فاضل جج کے استفسار پر فتوی پڑھ کر سنایا گیا ۔اس موقع پر تقریبا 7 سے 10 فتاوی جات کورٹ میں پیش کیئے گئے اور اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے SCMR-1718/1993 کی کاپی بھی پیش کی گئی ۔
مذید پڑھیں : مولانا گُل نصیب کا درجنوں کارکنان کے ہمراہ PTI کے لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ
قادیوں کی طرف سے 7 نومبر کی سماعت میں کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوا۔ جب کہ جمشید کوارٹر میں درج مقدمہ کے مدعی احمد عبدالخالق کی طرف سے ایڈوکیٹ منظور احمد راجپوت ‛ ایڈوکیٹ خالد مروت ، ایڈوکیٹ اظہر ، ایڈوکیٹ فہیم ضیاء اور ایڈوکیٹ سید احتشام پیش ہوئے ۔
بروز منگل 8 نومبر کو صبح 8:15 بجے سیریل نمبر 12 پر ہائی کورٹ میں جمشید کواٹرز تھانے کی ایف آئی آر سے متعلق جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذوالفقار ساتھی کی ڈبل بینچ میں ساعت مقرر ہے ۔