خواب میں رشتہ دارکو بڑی عید پر قربان ہوتے دیکھنا

خواب میں دیکھا کہ رشتہ دار عیدِ قربان پر خود کو قربان کروا رہا ہے

سوال : میرا ایک کزن ہے ، میں نے اسے خواب میں دیکھا کہ وہ بڑی عید پر اپنے بڑوں کو کہہ رہا ہے کہ آج قربانی کا دن ہے ، آج مجھے ذبح کردو، جس طرح ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے کو ذبح کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کے بڑوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی اسے ذبح کیا تھا ۔

خواب کی تعبیر

جس نے خواب میں کہا ہے کہ ذبح کرو اور ذبح کردیا گیا ، وہ خواہشات سے متعلق جن گناہوں میں مبتلا ہے ، ان گناہوں سے اُسے توبہ کی توفیق مل جائے گی ، ان شاء اللہ ! فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144107200011
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *