اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادوفاقی حکومت نے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے 4 ممبران منتخب کر...

وفاقی حکومت نے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے 4 ممبران منتخب کر دیئے

اسلام آباد :‌وفاقی حکومت کی وزارت بین الصوبائی رابطہ کاری نے ویٹرنری میڈیکل کونسل کے چار سالہ مدت کے لئے 4 ممبران کو منتب کر دیا ہے جس کے لئے سیکشن افسر ارشد محمود نے لیٹر بھی جاری کر دیا ہے ۔

الرٹ نیوز کو حاصل ہونے والے لیٹر کے مطابق وفاقی حکومت کی وزارت بین الصوبائی رابطہ کاری کے سیکشن افسر ارشد محمود نے ویٹرنری میڈیکل کونسل کے چار ممبران کی تعیناتی کا لیٹر جاری کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں : ہزارہ قبائل مشاورتی کونسل کا دائرہ کار ہریونین کونسل میں پھیلایا جائے گا : ذوالفیقار تنولی

جس میں سندھ سے ڈاکٹر عبدالراشد بھٹو ، بلوچستان سے پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین جعفر ، خیبر پختون خوا سے گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور پاکستان آرمی سے بریگیڈیئر امجد حسین شامل ہیں ۔

ادھر گومل یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہماری یونیورسٹی کو ایک اوراعزاز مل گیا ہے ۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کا چار سال کیلئے صوبہ خیبر پختونخواہ سے مستقل ممبربن گئے ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں