کراچی : ہزارہ قبائل مشاورتی کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں چیرمین حاجی ذوالفیقار تنولی سے چیف آرگنائزر سندھ رفیق خان اور چیف کوآرڈینٹر مقتداء اعوان کی ملاقات ہوئی ہے ۔
ھزارہ قبائل مشاورتی کونسل کے رہنماؤں کی آپس میں ہونے والی ملاقات میں تنظیم کی آرگنائزنگ اورھزارے وال معززین سے ملاقاتیں کرنے سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔
مزید پڑھیں : انٹرمیڈیٹ بورڈ کا طلباء کو TCS کے ذریعے سہولیات دینے کا زبردست اعلان
اس ملاقات میں چیئرمین کو تنظیم سازی کے لئے بریفنگ دی گئی ۔ اور مشورہ کیا گیا کہ ھزارہ قبائل مشاورتی کونسل کو پوری کراچی کے محلوں ، وارڈ اور یونین کونسل کی سطح تک پھیلایا جائے گا ۔