کراچی : سیرت چیئر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ سیرت کانفرنس بعنوان: ”سیرت النبیﷺ اور عصری تقاضے“ کی افتتاحی تقریب منگل 8 نومبر کو صبح 10:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہو گی۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ سابق وفاقی وزیر و معروف سماجی رہنما ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب مہمان خصوصی ہوں گے اور امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ مہمان اعزازی ہوں گے۔
مذید پڑھیں : شعبہ سماجی بہبود کے زیراہتمام سیمینار بعنوان پاکستان میں سماجی بہبود اور پائیدار ترقی 9 نومبر کو ہو گا
ڈائریکٹر سیرت چیئر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس کلیدی خطاب کریں گے ، جب کہ ڈائریکٹر سیرت چیئر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شہناز غازی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی اور رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسرڈاکٹر زاہد علی زاہدی کلمات تشکر ادا کریں گے ۔
کانفرنس کا دوسراسیشن سابق رئیس کلیہ معارف اسلامیہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید چیئر کریں گے ۔ جب کہ معروف مذہبی اسکالرمفتی محمد اکمل مہمان خصوصی اور محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ مہمان اعزازی ہوں گے۔کانفرنس میں ملک بھر کی مختلف جامعات سے آنے والے اسکالرز اپنے مقالات پیش کریں گے ۔