ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تعلیمشعبہ سماجی بہبود کے زیراہتمام سیمینار بعنوان پاکستان میں سماجی بہبود اور...

شعبہ سماجی بہبود کے زیراہتمام سیمینار بعنوان پاکستان میں سماجی بہبود اور پائیدار ترقی 9 نومبر کو ہو گا

جامعہ کراچی : شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان پاکستان میں سماجی بہبود اور پائیدار ترقی 9 نومبر کو ہو گا ۔

جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”پاکستان میں سماجی بہبود اور پائیدار ترقی“ بدھ 09 نومبر2022ء کو صبح 10:00 بجے کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہو گا ۔

مذید پڑھیں : سندھ ڈاکٹر اتحاد کے مطالبات کی گونج قومی اسمبلی میں پہنچ گئی

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے ڈاکٹر ثمینہ رؤف خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی ۔

جب کہ دیگر مقررین میں رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس، سیکریٹری سوشل ویلفیئر حکومت سندھ شیریں ناریجو، چیئرمین سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ، معروف ماہر نفسیات پروفیسرڈاکٹر اقبال آفریدی، صدر شعبہ جرمیات جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر انیلا امبر ملک اور انچارج شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ فرحانہ سرفراز شامل ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں