اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تعلیمگومل یونیورسٹی" فواس " کے تحت عظیم الشان محفل قرأت ، حمد...

گومل یونیورسٹی” فواس ” کے تحت عظیم الشان محفل قرأت ، حمد و نعت کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان :‌ گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز (فواس) میں عظیم الشان و پر وقار محفل قرأت و حمد و نعت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے۔

اس موقع پر قائد اعظم کیمپس کے تمام شعبہ جات کے سربراہان، طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فواس میں ہونیوالی عالیشان محفل میں طلباء کی بڑی تعداد نے قرأت ، حمد و نعت پڑھ کر جس طرح محفل میں سماں باندھا وہ قابل دید تھا ۔

محفل قرأت و حمد و نعت کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ آج کی بابرکت ، پروقار محفلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے کیونکہ اس طرح کی محفلوں سے جہاں ایک طرف روح کو سکون ملتا ہے وہیں دوسری طرف ثواب کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔

مذید پڑھیں : سندھ ڈاکٹر اتحاد کے مطالبات کی گونج قومی اسمبلی میں پہنچ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ آپ ۖ صادق اور امین تھے یہاں تک کہ کفار بھی اس بات کی گواہی دیتے تھے ۔ آپۖ کے رحمت صرف انسانوں تک محدود نہیں تھی بلکہ چرند پرند ، جانور ، الغرض اﷲ تعالیٰ کی تمام مخلوقات کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے لہٰذا ہم تمام مسلمانوں نے آپ ۖ کی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا رہنا ہے کیونکہ اسی میں ہماری دنیا وآخرت کی کامیابی ہے ۔

ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ میں آج کے محفل میں آنیوالے نعت خوانوں کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے جس طرح قرأت وحمد و نعت پڑھا کر اس بابر کت اورپروقار وعالیشان محفل کو چار چاند لگا دیئے وہ نہایت ہی قابل دید ہے۔ عظیم و الشان ، پر رونق اور پروقار محفل کے اختتام پر مملکت خداداد پاکستان ،پوری امت مسلمہ اور خصوصا گومل یونیورسٹی کی بہتری ، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں