منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگشہباز شریف امریکی کٹھ پتلی ہیں یا چینی ؟

شہباز شریف امریکی کٹھ پتلی ہیں یا چینی ؟

تحریر : شیراز پراچہ
کیا شہباز شریف بیک وقت امریکہ اور چین کے کٹھ پتلی ہو سکتے ہیں؟

فرض کریں ہم مان لیں کہ امریکہ عمران خان صاحب کے خلاف تھا اور اب بھی ہے لیکن عمران خان حکومت کے چین کے ساتھ تعلقات اچھے کیوں نہیں تھے؟

چین اور امریکہ ایک دوسرے کے حریف ہیں، اگر امریکی آپ کو ناپسند کرتے ہیں، عمران خان صاحب، تو چین کو آپ کا مضبوط ترین حامی ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں تھا – کیوں؟

مذید پڑھیں : گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحت کل صبح پریس کلب پر ہزاروں ڈاکٹر ‛ پیرا میڈیکل ملازمین جمع ہونگے

خان صاحب کا دعویٰ ہے کہ امریکی اس حکومت کی پشت پناہی کر رہے ہیں لہٰذا شہباز شریف اور بلاول بھٹو امریکی کٹھ پتلی ہیں، امپورٹڈ حکمران ہیں۔ اگر ہم عمران خان کی منطق کو مان لیں تو چین کو پاکستان میں امریکی کٹھ پتلی حکومت کی مخالفت کرنی چاہیے۔ لیکن ہو اس کے برعکس رہا ہے۔

عمران خان کی حکومت میں چین نے اپنے ترقیاتی منصوبے روکے کیونکہ چینی ناخوش تھے۔ لیکن اب جب خان صاحب کے مطابق پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ حکومت ہے، چین نے CPEC منصوبوں کو بحال کیا ہے، پاکستان کے قرضوں کو ری شیڈول کیا ہے اور شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے حالیہ دورہ چین کے دوران دیگر رعایتیں فراہم کیں۔ چین پاکستان کو نو ارب ڈالر دے گا، سعودی بھی پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری کریں گے ۔

متعلقہ خبریں