کراچی : بانی ارض وطن علی منصور نے پاک فوج حمایت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج ہمارا فخر ہیں،پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان سیاست دانوں نے پہنچایا، پاکستان کے خلاف سازشیں ہمیشہ ان سیاست دانوں نے کریں، پاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن وار کوئی اور نہیں سیاست دان کر رہے ہیں ۔
ارض وطن پاکستان کے تحت ناظم آباد سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس میں سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، جو اس کو کراس کرے گا اس کو نہیں چھوڑیں گے۔
پاک افواج کے خلاف نازیبہ الفاظ استعمال کرنے والے بتائیں ان کے گھروں سے کتنے لوگ شھید ہوئے،پاک افواج پر ہرزہ سراء کرنے والے پہلے اپنی ناجائزاولاد کو اپنائے، افواج کے پاس آج بھی عوامی طاقت موجود ہے۔
مذید پڑھیں : گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحت کل صبح پریس کلب پر ہزاروں ڈاکٹر ‛ پیرا میڈیکل ملازمین جمع ہونگے
فہد رضا نے کہا کہ پاکستان چلانے کا درس دینے والے سے آج تک اپنا گھر نہیں چلا وہ پاکستان کیسے چلاتا،پاکستان کے لئے قربانیاں افواج پاکستان نے دی کونسا سیاست دان ملک کے لئے شھید ہوا ان سب کے بچے تک پاکستان سے باہر ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی یہ ریلی ان عناصر کے لئے سبق ہے جو افواج پاکستان کے لئے بغض رکھتے ہیں ان کو أخر میں بتانا چاہتا ہوں سنبھل جاؤ باز آجاؤ ایسا نہ ہو تمھارے لانگ مارچ سے پہلے یہ عوام بنی گالہ سے تمھارے پاکستان مخالف تانے بانے نکال پھینکیں۔