کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ اسی تناظر میں چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت پر طلبہ کو آسانیاں بہم پہنچانے کے سلسلے میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی اور ٹی سی ایس ایکسپریس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔
اب طلبہ کو انٹر بورڈ سے متعلق اپنی دستاویزات حاصل کرنے کیلئے انٹر بورڈ کراچی آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ گھر بیٹھے اپنی دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔ معاہدے کے تحت TCS ایکسپریس کراچی میں قائم اپنی برانچوں کے ذریعہ طلبہ کو انٹر بورڈ سے متعلق درج ذیل دستاویزات کے فارم جمع کروانے، فیس جمع کروانے اور یہ دستاویزات گھر پہنچانے کی سہولت فراہم کرے گا جس کے بعد طلبہ کو دستاویزات حاصل کرنے کیلئے انٹربورڈ آنے کی ضرورت نہیں رہ گئی ہے ۔
کراچی میں TCS کی جانب سے فارمز جمع کروانے والے طلبہ کو ٹریکنگ نمبر بھی مہیا کیا جائے گا تاکہ وہ انٹر بورڈ آئے بغیر اپنی دستاویزات کے اسٹیٹس سے آگاہ رہیں۔ TCS جن دستاویزات کیلئے خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ اس میں انرولمنٹ کارڈ، رجسٹریشن کارڈ، ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈ، ڈپلیکیٹ انرولمنٹ کارڈ، ڈپلیکیٹ رجسٹریشن کارڈ، اوریجنل سرٹیفکیٹ، ویریفکیشن سرٹیفکیٹ، ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ، ڈپلیکیٹ مارکس شیٹ، ویریفکیشن مارکس شیٹ، مائیگریشن سرٹیفکیٹ، ویریفکیشن مائیگریشن سر ٹیفکیٹ، ڈپلیکیٹ مائیگریشن سرٹیفکیٹ، پروویژنل سرٹیفکیٹ، ویریفکیشن پروویژنل سرٹیفکیٹ اور ویریفکیشن مارکس شیٹ اور سرٹیفکیٹ، برائے WES-USA, WES-CANADA, ICAS, IQAS, CAS, SAC, IBCC وغیرہ شامل ہیں ۔
مذید پڑھیں :
محکمہ سکول ‛ کالج اور صحت کے افسران کیلئے خوشخبری
طلبہ انٹر بورڈ کراچی کی دستاویزات کیلئے فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے اور فیس بک پیج https://www.facebook.com/BIEKarachi/ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ یہی فارمز TCS کی برانچوں پر مفت بھی دستیاب ہوں گے۔
طلبہ فارم مکمل طور پر بھر کر مطلوبہ دستاویزات منسلک کر کے فیس کے ساتھ TCS کی کسی بھی منتخب برانچ میں جمع کروائیں گے جب کہ TCS طلبہ کی مطلوبہ دستاویزات انٹر بورڈ سے وصول کر کے ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر پہنچائے گا۔
علاوہ ازیں ریگولر طلبہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ 2018ء کے سرٹیفکیٹس ان کے تعلیمی اداروں کو بھیج دیئے گئے ہیں لہٰذا 2018ء کے سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے TCS میں فارم نہ جمع کروائے جائیں،البتہ 2018ء میں بطور پرائیویٹ امیدوار انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے والے طلبہ TCS کے ذریعہ اوریجنل سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔
ریگولرطلبہ 2018ء کے سرٹیفکیٹ اپنے تعلیمی اداروں سے بغیر کسی فیس کی ادائیگی کے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ طلبہ کے 2019ء اور اگلے برسوں کے سرٹیفکیٹس بھی تعلیمی اداروں کو بھی بھیجے جائیں گے۔