کراچی : محکمہ کالج ایجوکیشن ، محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ صحت کے افسران کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم کے تحت محکمہ تعلیمات کالجز، محکمہ تعلیمات اسکولز اور محکمہ صحت کے گریڈ اٹھارہ سے انیس اور انیس سے بیس میں ریٹائرمنٹ کے قریب افسران کی ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ ون اور ٹو کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
ان ترقیوں کے لیے سیکرٹری سروسز (SG) E&CD کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جسمیں محکمہ تعلیمات کالجز، محکمہ تعلیمات اسکولز اور محکمہ صحت کے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز اور ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن ایس-جی-اے اور سی-ڈی ممبران ہوں گے۔
مذید پڑھیں : فیسوں میں اضافے کیخلاف SZABUL کے طلباء کا احتجاج
یہ کمیٹی پروموشن کے لیے مذکورہ محکموں کے ان افسران کے کیسز نمٹا دے گی جو پروموشن زون میں پہنچنے کے باوجود ترقیوں سے محروم رہے اور پی-ایس-بی ون یا ٹو کی میٹنگ نہ ہونے کیوجہ سے ریٹائر ہو گئے۔
یہ کمیٹی ایسے معاملات کا جائزہ لے گی اور تین دن کے اندر چیف سیکرٹری کو سفارش کرے گی۔ محکمہ تعلیمات کالجز، محکمہ تعلیمات اسکولز اور محکمہ صحت کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے ملازمین کے کیس ایک ماہ قبل کمیٹی کے سامنے پیش کریں، جو ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں لیکن پروموشن زون میں ہیں، انکی پروموشن کے لیے اسامیاں بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پی-ایس-بی 1 کے آخری اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب نے محکمہ تعلیمات کالجز کی "اسی” ترقیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکی وزارت کے دوران پہلی بار اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس پر سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ صاحب نے انہیں بتایا کہ بورڈ میٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے اتنے کیسز جمع ہو جاتے ہیں جبکہ ریٹائر ہونے والوں کی تعداد مختلف ہے۔
مذید پڑھیں : راشد کھوسو کو دینی مدرسہ کا فارغ التحصیل کہہ کر تنقید کا نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے : ڈاکٹر مفتی ثناء اللہ محمود
اس پر وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین کو بروقت ترقیاں دینے کے لیے ان کی غیر موجودگی میں بھی ترقیوں کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے اس سلسلے میں کمیٹی بنانے کا حکم دیا۔ جس کا نوٹیفکیشن اب جاری کر دیا گیا ہے۔