منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینپاکستانی ڈاکٹروں کو جدید طریقہ علاج و سرجری کی آگاہی کیلئے کانفرنس...

پاکستانی ڈاکٹروں کو جدید طریقہ علاج و سرجری کی آگاہی کیلئے کانفرنس منعقد کی : ڈاکٹر شریف ہاشمانی

کراچی : ہاشمانی اسپتال آف گروپ کی جانب سے آنکھوں کی پیچیدہ بیماریوں اور جدید طریقہ علاج کے حوالے  چھٹی عالمی (پی آئی او) کانفرنس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ماہرین امراض چشم کے علاوہ برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

مقررین نے آنکھوں کی پیچیدہ بیماریوں اور ان کے جدید طریقہ علاج اور سرجری پر تفصیل سے روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں امراض چشم کے امراض سے متعلق بہتر سہولتیں موجود نہیں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمیت نجی اداروں کو اس جانب توجہ کرنی چاہئے ۔

کانفرنس کے منتظم ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے کہا کہ آنکھوں کے علاج کو چھ شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ آنکھوں کی پیچیدہ بیماریوں کا با آسانی علاج کیا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد پاکستانی ڈاکٹروں کو جدید طریقہ علاج سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ لوگوں کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں ۔

مذید پڑھیں : محکمہ تعلیم کالجز کی نئی SNE برائے 24-2023 بنانے کیلئے کمیٹی قائم

ڈکٹر شریف ہاشمانی نے کہا کہ بچوں میں موبائل کے بے جا استعمال سے آنکھوں کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر بھی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں آنکھوں کی بیماریوں کو چھ مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ پیچیدہ بیماریوں کا موثر علاج کیا جا سکے۔

پاکستانی ڈاکٹروں کو جدید طریقہ علاج اور سرجری سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اس کانفرنس کا مقصد ہے کانفرنس میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ پاکستانی ڈاکٹرز بھی اس سے استعفادہ حاصل کر سکیں۔

مذید پڑھیں ـ اسلام آباد :‌ ISPR کی درخواست پرعمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا تیاری

اس موقع پر ڈاکٹرارسلان ہاشمانی نے کہا کہ سیلاب کے بعد دیگر بیماریوں کے ساتھ آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوا ہے کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستانی ڈاکٹروں کو آنکھوں کی پیچیدہ امراض کے علاج اور سرجری سے متعلق آگاہی فراہم کرناہے کانفرنس سے برطانیہ سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ڈاکٹر Bernard Chang، پروفیسر محمد ثاقب شفیع،پروفیسر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹرا ظفر نفیس، ڈاکٹر فواد رضوی، ڈاکٹر نصر قمر، ڈاکٹر مظہر اسحق، ڈاکٹر رحمن صدیقی نے خطاب کیا ۔

جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر مصباح العزیز نے سرانجام دیئے تقریب کے اختتام پر مہمانان کو ڈاکٹر شریف ہاشمانی اور حاجی رفیق پر دیسی نے شیلڈ تقسیم کیں ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں