ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانبلوچستانبھاگ ناڑی سول اسپتال میں ادویات کی شدید کمی سے ملیریا سمیت...

بھاگ ناڑی سول اسپتال میں ادویات کی شدید کمی سے ملیریا سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں : وفا مراد سومرو

تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری) بھاگ ناڑی : بھاگ بلوچستان کو پانی دو تحریک کے رہنما وفا مراد سومرو نے کہا ہے کہ سول ہسپتا ل بھاگناڑی میں مریضوں کا انتہائی زیادہ رش ہے ، ملیریا سینٹر سول ہسپتال بھاگ ناڑی میں تقریبا 40 سے 60 تک ملیریا کی مختلف قسموں کے پازیٹو مریض رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

تاہم اس کے برعکس گزشتہ 2 ہفتوں سے BRSP ڈھاڈر کی انتظامیہ نے سول ہسپتال بھاگ کو ملیریا کی ادویات فراہم نہیں کی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ملیریا کے مریض بازار سے مھنگی دوا خریدنے پر مجبور ہیں ۔ غریب مریض تو ملیریا کی دوا خرید بھی نھیں سکتے ۔

مذید پڑھیں : ISPR کی درخواست پر عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

بھاگ ناڑی کے غریب مریض ڈپٹی کمشنر کچھی ، ڈی ایچ او کچھی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ BRSP کچھی کہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں اور سول ہسپتال بھاگ ناڑی میں فوری طور پر ملیریا کی وافر مقدار میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا اگر بروقت ادویات پہنچ جاتی ہیں تو ملیریا کے مریضوں کا صحیح اور بروقت علاج ممکن ہو سکے گا بصورت دیگر عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

متعلقہ خبریں