استور : ( رپورٹ : محمد ضیاء استوری ) گلگت استور پریشنگ رامكهہ سے تعلق رکھنے والی عزیز اللّه کی کینسر میں مبتلا ننھی رفعت کسی مسیحا کی منتظر ہے ۔ والد نے وزیر اعلی خالد خورشید اور وزیر خوراک شمس الحق لون سے فوری علاج کی درخواست کر دی
تفصیلات کے مطابق استور پریشنگ رامكهہ کے رہائشی عزیز اللّه کی بیٹی کو دوسال پہلے ایک آنکھ میں كنسر ہوا تھا ۔ والد انتہائی غریب ہونے کی وجہ سے بینک سے قرضہ اور کچھ زمین بیچ کرآپریشن کرایا ۔۔۔ابھی تک 6 آپریشن کراچکا ہے ۔
مذید پڑھیں : سینیٹر اعظم خان سواتی کی ویڈیو کی ابتدائی فارنزک رپورٹ FIA نے جاری کر دی
اب مزید کسی علاج کے لئے رقم نہ ہونے کی وجہ سے ہمت ہار بیٹھا ہے ۔ عزیز اللّه کے مطابق میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ میں بچی کا علاج کرسکوں ۔۔جو کچھ تھا بچی پر خرچ کردیا ہوں ۔ عزیز اللّه نے وزیر اعلی خالد خورشید اور وزیر خوراک شمس الحق لون سے اپیل کی ہے کہ میری کہ بچی کا علاج کرایا جاۓ ۔ رابطہ نمبر
03554192415
03554205404