ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینسندھ حکومت ترقیاتی کاموں کو سیاسی ہتھیار بنانے میں مصروف ہیں :...

سندھ حکومت ترقیاتی کاموں کو سیاسی ہتھیار بنانے میں مصروف ہیں : احمد ندیم اعوان

کراچی : اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ترقیاتی کاموں کو سیاسی فائدے کےلیے ہتھیاربنارہی ہے۔بار بار الیکشن ملتوی کرانے کی درخواست کی اصل وجہ اپنی ساکھ بحال کرنا ہے۔ صرف اپنے ووٹ بنک والے علاقوں میں ترقیاتی کا موں پر توجہ دینا قابل افسوس ہے۔

کراچی کا ہر شہری مسائل کا شکار ہے ۔منصفانہ طورپر تمام علاقوں میں کاموں پرتوجہ دی جائے ۔مخصوص علاقوں میں عارضی طور پر کیے جانے والے ترقیاتی کاموں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کوکھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔روشنیوں والے شہر کی روشنیاں مانند پڑچکی ہیں ۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ،ابلتے گٹراس شہرکی پہچان بنا دیے گئے ہیں ۔

مذید پڑھیں : آرٹس کونسل میں فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے “مولانا عباس انصاری ” کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

امن و امان کی بگڑتی صورتحال ،پانی، بجلی، گیس، صحت و صفائی کے مسائل سے شہری تنگ ہو چکے ہیں ۔شہر کو اس حال پر پہنچانے کے بعد سندھ حکومت مسترد کیے جانے کے خوف میں مبتلا ہے۔ووٹ بنک برقرار رکھنے کے لیے مخصوص علاقوں میں ترقیاتی کام کر کے اپنی ساکھ بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ترقیاتی بجٹ تمام شہریوں کا حق ہے۔

منصوبہ جاتی کام منصفانہ طریقے سے کر کے شہریوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔اللہ اکبر تحریک بلارنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ہمارے ماضی کے کام ہمارے گواہ ہیں ۔ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں