جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہِ حیاتی حرفت میں "ریسرچ ایگزیبیشن پروپوزل" کے...

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہِ حیاتی حرفت میں "ریسرچ ایگزیبیشن پروپوزل” کے عنوان سے نمائش کا شاندار انعقاد

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہِ حیاتی حرفت میں "ریسرچ ایگزیبیشن پروپوزل” کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا ، جس کی سربراہی شعبہ حیاتی حرفت کی صدر ڈاکٹر منزہ دانش نے کی ، جب کہ اس سیمینار کو شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سدرہ شاہین نے منظم کیا ۔

شعبہ کی نمائش میں سالِ سوم اور سالِ چہارم کے طلباء نے حصہ لیا ۔ جس میں سالِ چہارم کی جانب سے تھری ڈی ماڈلز کی نمائش کی گئی اور سالِ سوم کے طلباء نے مختلف تجاویز کو پوسٹرز کی مدد سے آویزاں کیا۔

مذید پڑھیں : سینیٹر اعظم خان سواتی کی ویڈیو کی ابتدائی فارنزک رپورٹ FIA نے جاری کر دی

نمائش میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کو مدعو کیا گیا ۔ جن کے ہمراہ رئیسِ کلیہ سائنس ڈاکٹر محمد زاہد نے بھی شمولیت کی۔ اس کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے ڈاکٹر محمد صارم ، ڈاکٹر صائمہ فراز ،کاشف رفعت ،ڈاکٹر فرحان ،ڈاکٹر لبنی انیس، سکندر ،ڈاکٹر حاجی محمد سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔

سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اعجاز رسول اور پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال کو بطورِ مُنصف مدعو کیا گیا تھا ۔ جنہوں نے نمائش کا دورہ کرتے ہوئے طلباء کے کام کی تعریف کی اور انہیں آگے بڑھنے اور مزید ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیں ۔

قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الدین نے نمائش کا افتتاح کیا گیا جس کے بعد انہیں طلباء کے پوسٹرز اور ماڈلز کے بارے میں تفصیلات دی گئیں۔ وائس چانسلر اور رئیس کلیہ سائنس نے طلباء کے کام کو سراہتے ہوئے شعبہ میں بڑھتی ہوئی ہم نصابی سرگرمیوں کی تعریف کی۔

مذید پڑھیں : پیمرا کی عمران خان کی تقاریر و پریس کانفرنسز نشر کرنے پر پابندی عائد

مزید برآں انہوں نے شعبہ کی ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور صدرِ شعبہِ حیاتی حرفت ڈاکٹر منزا دانش،ناظمِ نمائش اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سدرہ شاہین اور شعبہ کے تمام اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی ۔ جن کی انتھک محنت سے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

جامعہ کے دیگر شعبہ جات کے اساتذہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ صدر شعبہ حیاتی حرفت ڈاکٹر منزا دانش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ شعبہ میں ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں گی جس سے نہ صرف اس شعبے کو ترقی ملے گی بلکہ نئے آنے والے طلبہ اور طالبات کو اپنی شخصیت نکھارنے کا موقع ملے گا۔

نمائش کے اختتام پر مہمانوں کیلئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں