منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینملک و قوم کے دشمن ‛ اداروں کے خلاف مہم چلا کر...

ملک و قوم کے دشمن ‛ اداروں کے خلاف مہم چلا کر قومی سطح پر دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں : ثروت اعجاز قادری

کراچی : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک فوج کی ملک کیلئے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، قومی ادارں کی تضحیک کسی طور بھی برداشت نہیں کی جائے گی ، پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، پاک فوج سرحد پر اور ملک کے اندر ہر محاذ پر ملک و قوم کے دفاع کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اور دہشتگردوں کی کمیں گاہوں کے خاتمے کیلئے فوج نے شہادتوں سے بھی گریز نہیں کیا ہے، ملک و قوم کے تحفظ کیلئے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، اور پوری قوم کو پاک فوج کی صلاحیتوں اور قربانیوں پر پر ناز ہے، ملک و قوم کے دشمن اداروں کے خلاف مہم چلا کر قومی سطح پر دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں، ملک اور قومی اداروں کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، عوام ملک و قوم کی سلامتی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مذید پڑھیں : آرٹس کونسل میں فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے “مولانا عباس انصاری ” کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

انہوں نے فوجی ادارے کی تضحیک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگر ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے پاک فوج، قومی ادارے کے خلاف مہم چلا کر عوام میں منفی تاثر قائم کیا جائے، ملک و قوم کے دشمن سن لیں ملک اور قومی اداروں کی تضحیک کسی طور بھی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ قومی اداروں کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، مقدس اداروں کو نشانہ بنانے سازشوں سے باز آجائیں، عوام اور فوج ملک کی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے اورر ملک دشمن سازشوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں