منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینآرٹس کونسل میں فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے "مولانا عباس انصاری...

آرٹس کونسل میں فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے "مولانا عباس انصاری ” کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے کشمیری حریت رہنما "مولانا عباس انصاری "کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ حریت رہنماوں کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

حریت کانفرنس کے سابق چیئر مین مولانا عباس انصاری سمیت حریت کانفرنس کے ان رہنماﺅں نے شیخ عبداللہ کے سیکولرازم کے آگے۔ بند باندھ کر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی بروقت رہنمائی کی اور نوجوانوں کو اسلامی معاشرے اورتحریک آزادی کو کشمیر سے مسلک کیا۔

اجلاس سے سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس،، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ باقر عباس زیدی،پی ٹی آئی کے رہنما اسرار عباسی، کالم نویس و تجزیہ نگار بشیر سدوزئی، حافظ امجد، حیدر امام،سید شاہد حسین، علامہ وحید یونس، علامہ قاری ادریس، منوج چوہان، اویس ربانی، نازیہ علی، جمشید حسین، ریحانہ عزیز، نسرین میمن، دعا ذبیر، عباس کشمیری، فرحان علی ایڈوکیٹ، زاہد حسین ایڈوکیٹ، شاہدہ علی، نبیل حسین سمیت سول سوسائٹی کے دیگر اراکین نے خطاب کیا۔

مذید پڑھیں : سینیٹر اعظم خان سواتی کی ویڈیو کی فارنزک رپورٹ FIA نے جاری کر دی

جب کہ مولانا عباس انصاری مرحوم کے صاحبزادے سجاد انصاری نے سری نگر سے ٹیلی فون پرخطاب بھی کیا۔شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک نئے تاریخی موڑ میں داخل ہو چکا ہے جہاں کشمیری عوام کو ایک طرف بھارت کی جارحیت اور درندگی کا سامنا ہے وہاں ساتھ ساتھ عالمی سامراجی قوتوں کی جانب سے نت نئی سازشوں کا سامنا بھی ہے۔

مقررین نے کہا کہ طاقت ور ممالک کی طرف سے کشمیر پر ثالثی کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں اس سے اشارے ملتے ہیں کہ جس کا مقصد کشمیر کو تقسیم اور مسئلہ کشمیر کو سبوتاز کرنا ہے۔ مقررین کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا بہانہ بنا کر کشمیری عوام کی امنگوں کے بر خلاف بھارت کے ساتھ الحاق کرانے کی کسی گھناونی سازش کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں : سیکورٹی خدشات ہونے کے باوجود قاری عثمان سے سیکورٹی لینا دہشت گردی کے مترادف ہے : JUI غربی

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، سیاسی قیادت، سول سوسائٹی مسئلہ کشمیر پر بنائے گئے سیاہ منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ کشمیری عوام کو کرنا ہے چاہے وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کریں یا پھر آزاد خود مختار ہو جائیں، دنیا کی کسی طاقت کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ کریں۔ مقررین نے مزید کہا کہ فلسطین کا مسئلہ بھی فلسطینی عوام کے ہاتھ میں ہے تاہم دنیا کی کسی ریاست کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ فلسطین سے متعلق کوئی فیصلہ کرے جس میں فلسطین کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہ ہو۔

مقرین نے مولانا عباس انصاری، سید علی گیلانی اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنماوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری حریت رہنماوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور آنے والی نسلوں کو تاریخ ساز حریت رہنماوں سے آشنا کرتے رہیں گے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں