کراچی : اے وی ایل سی کے متعدد مقدمات میں ملوث / مطلوب سات (07) ملزمان کے سر کی قیمت (Head Money) مقرر کر دی گئی۔
نمبر 1: غلام یا سین بھیو ولد محمد حسین بھیو باون مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت (Head Money) ایک کروڑ روپے (1,00,00,000/=) مقرر کی گئی ہے۔
نمبر 2 : کاشف ابڑو عرف انور علی ولد دلشاد احمداکتالیس(41) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت (Head Money) ایک کروڑ روپے (1,00,00,000/=) مقرر کی گئی ہے۔
نمبر 3: اکبر علی بھیو ولد حاجی احمد بائیس (22) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت (Head Money) ایک کروڑ روپے (1,00,00,000/=) مقرر کی گئی ہے۔
مذید پڑھیں : پیر حسین شاہ کے بیٹے کو خالد محمود سومرو شہید کیس میں نامزد کرانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کی تیاری
نمبر 4: نذیر احمد بھیو ولد عبدالرزاق بھیو بائیس (22) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت (Head Money) ایک کروڑ روپے (1,00,00,000/=) مقرر کی گئی ہے۔
نمبر 5: مجاہد جمالی میرانی عرف کمانڈو ولد جمال دین اکیس (21) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت (Head Money) پچاس لاکھ روپے (50,00,000/=) مقرر کی گئی ہے۔
نمبر 6: محمد خان ملاح عرف فوجی ولد محمد ملاح چودہ (14) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت (Head Money) تیس لاکھ روپے (30,00,000/=) مقرر کی گئی ہے۔
نمبر7: ممتاز علی بھیو ولد سجاول خان تیرہ (13) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت (Head Money)تیس لاکھ روپے (30,00,000/=) مقرر کی گئی ہے۔
ایس ایس پی، اے وی ایل سی بشیر احمد بروہی نے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔