کراچی : عمران نیازی کے میڈیا خطاب پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا رد عمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا آج کا خطاب نیازی کے روپ میں مودی کا خطاب تھا ۔
ترجمان JUI کے مطابق ملک دشمنی میں بھارت اور اسرائیل عمران نیازی کے ایجنٹ معلوم ہوتے ہیں ۔عمران جعلی مظلومیت کی آڑ میں ملکی دفاعی اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے ۔اس کا خطاب مجرمانہ ذہنیت کا عکاس ہے ۔
قومی قیادت نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا لیکن اس ذہنیت کے مالک شخص پر کون اپنی گولیاں ضائع کرے گا ،لگتا ہے سب اس کا اپنا کیا دھرا ہے ۔
مذید پڑھیں : اماراتی شہری بچوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے پرعزم
سیکورٹی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کار کردگی سوالیہ نشان ہے ۔ خون ریزی اور فسادات عمران نیازی کے لئے ہی سود مند ہیں ،ملک اور عوام اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔
پی ٹی آئی کی کے پی حکومت میں بھی بد امنی ہے اور پنجاب میں بھی ،نااہلوں کو فوری استعفی دینا چاہیے ۔ لانگ مارچ ناکام ہوچکا تھا ،فیس سیونگ کے لئے سارا ڈرامہ رچایا گیا ۔
عمران نیازی کا خطاب قومی میڈیا پر نشر ہونے پر مودی بھی سوچتا ہوگا کہ میرا کیا جرم ہے کہ میرا خطاب پاکستانی میڈیا پر نہیں نشر ہوتا ۔