گلگت بلتستان : گلگت بلتستان کے ہیڈ کوارٹر استور کی عیدگاہ سے ملحق بولن بوائز نامی گاؤں کا پرائمری اسکول کسمپری کا شکار ہو گیا ۔
پرائبمری اسکول میں تعلیمی نظام نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کلاس رومز بھی نہیں ہیں اور اسکول میں طلباء کیلئے فرنیچر کی سہولت بھی نہیں ہے ۔
علاقہ مکینوں کے مطابق اسکول میں طلبہ کے لئے فرنیچر اور استاد کا نہ ہونا بھی محکمہ ایجوکیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم اہلیان بولن ڈی ڈی ایجوکیشن ۔ منسٹر شمس لون اور سکریٹری ایجوکیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر بولن بوائز پرائمری سکول کا دورہ کریں اور سکول کے مسائل کو حل کیا جائے ۔