کراچی : گرینڈ ھیلتھ الائینس کا او پی ڈیز بائیکاٹ اور احتجاج 20 ویں دن بھی پورے سندھ کیا گیا ۔ لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے رسک الائونس واپس نہیں کیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ اور ڈاکڑوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باوجود حکومت سندھ کا محکمہ صحت خاموش ہے اور رسک الائونس بحال نہیں کیا جا رہا ہے ، پیرامیڈیکل کا سروسز اسٹرکچر / ٹائم اسکیل ، ڈینٹل ڈاکٹروں اور ڈیپوٹیشن اور نرسوں کے مسائل حل کرنے جیسے مطالبات کو تسلیم کر کے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں : واٹر بورڈ : اسٹیل مل کے 80 کروڑ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے ملنے والے 50 کروڑ کی انکوائری کا مطالبہ
گرینڈ ھیلتھ الائینس کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر صحت فی الفور مسائل حل کریں ، 20 دن سے سندھ کے ہیلتھ ورکرز اور مریض پریشان ہیں مگر وزیر صحت کو سوچنا چاہیے اور مل کر فی الفور پریشانی دور کریں ۔
گرینڈ الائنس سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو واضع پیغام دینا چاہتی ہیں کہ کس ڈاکٹرز نرسوں اور ڈاکٹرز پر کاروائی کی گئی تو ہم کام چھوڑ کر روڈوں پر مجبور کیا جائے گا ۔
کل گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کا حیدرآباد سول ہسپتال میں رکھا گیا ہے اور آ گے کا لائحہ عمل دیا جائے گا ۔ تمام ہیلتھ ورکرز متحد رہیں اور ہم اپنے ہیلتھ ورکرز کو مایوس نہیں کریں گے ۔